انوار اسلام |
س کتاب ک |
تراویح میں قراءت کے دوران بھول کر خاموش کھڑا رہنا یا ادھر ادھر سے پڑھنا کیسا ہے؟ بعض حافظ پڑھتے پڑھتےبھول جاتے ہیں یا کبھی حالتِ قیام میں چپ کھڑے سوچنے لگتے ہیں اور کبھی قعدہ میں تشہد سے پہلے یا بعد میں سوچنے لگتے ہیں، بعض حفاظ پڑھتے پڑھتے خاموش تو نہیں ہوتے مگر کبھی ایک سورۃ سے دوسری سورۃ میں اِدھر اُدھر پڑھتے رہتے ہیں، اگر یاد آگیا تو پھر سیدھا پڑھنے لگتے ہیں اور نہ یاد آیا تو کچھ دیر تک پریشان رہ کر رکوع کرکے نماز ختم کردیتے ہیں، ان تمام صورت میں سجدۂ سہو لازم ہوتا ہے سجدۂ سہو کرلینے سے نماز ہوجائے گی، ورنہ اعادہ ضروری ہوگا۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۲۵۷، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)