انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صوبہ سندھ سنہ۲۶۵ھ میں صوبہ سندھ بھی خلافتِ عباسیہ سے بے تعلق اور آزاد ہوگیا، یہاں دوخودمختار ریاستیں مسلمانوں کی قائم ہوگئیں، جن میں ایک کا دارالحکومت ملتان اور دوسری کا دارالحکومت منصورہ تھا، سلطنت منصورہ میں ملک سندھ کا جنوبی حصہ شامل تھا اور ملتان کی حکومت شمالی حصہ پرقائم تھی، اس کے علاوہ توران، قصدان، کیکانان، مکران، مشکی وغیرہ چھوٹی چھوٹی ریاستیں بھی عرب سرداروں نے قائم کرلی تھیں، جوان بڑی ریاستوں کی ماتحتی اور خراج گزاری تسلیم کرچکی تھیں، اس طرح تمام صوبہ سندھ خود مختار اور خلیفہ بغداد کی حکومت سے آزاد ہوچکا تھا؛ مگریہاں خطبہ ہرجگہ خلیفہ بغداد کے کے نام کا پڑھا جاتا تھا، یہ ریاستیں بہ تدریج کمزور ہوتے ہوتے سویا سوا سوسال کے عرصہ میں معدوم ہوگئیں؛ مگرملتان کی ریاست اس وقت تک قائم تھی جب کہ سلطان محمود غزنوی نے ہندوستان پرحملہ آوری شروع کی اور ہندوؤژ نے اس کوہندوستان آنے کی تکلیف دی تھی۔