انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام کی اجازت مقتدی کے لئے ضروری نہیں زید امامِ مسجد ہے، بکر سے کہتا ہے کہ تم ہمارے پیچھے نماز نہ پڑھنا اس کے باوجود زید کے پیچھے بکر نماز پڑھ سکتا ہے اور نماز صحیح ہوجائے گی، زید کی اجازت اور حکم کی ضرورت نہیں ہے، بکرہرحال میں اس کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے اور زید کا یہ کہنا بیجا ور خلافِ شریعت ہے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۲/۱۴۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ امداد الفتاویٰ، جدید مبوب:۱/۲۰۱، زکریا بکڈپو، دیوبند)