انوار اسلام |
س کتاب ک |
فجر کی نماز فوت ہوجائے تو پہلے فرض پڑھیں یا سنت؟ اگرفجر کے وقت میں گنجائش نہیں ہے تو سنتیں نہ پڑھے، صرف فرض پڑھ لے، سنتوں کی قضا نہیں ہوتی؛ اگر چاہے تو بطورِ نفل طلوعِ آفتاب کے بعد جب اشراق کا وقت ہوجائے تو دورکعت پڑھ لے؛ اگرفجر کی نماز قضا ہوگئی اور اسی روز زوال سے پہلے قضا کرے تو پہلے سنت پڑھے؛ پھر فرض، زوال کے بعد قضا کرے تو فقط فرض پڑھے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۸۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)