انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۱)راوی کمزور نہ ہو اس سے مراد یہ ہے کہ اس میں بات سننے کی، یادرکھنے کی، اور آگے نقل کرنے کی قوت موجود ہو، اتنا قوی نہ ہوگا توکمزور شمار ہوگا، سمجھنے میں پوری گہرائی مطلوب نہیں، اصولی درجے میں سمجھنے کی اہلیت کافی ہے، حضورﷺ فرماتے ہیں کہ کئی روایت کرنے والے ایسے ہوتے ہیں جوخود بات کی تہہ تک نہیں پہنچتے؛ لیکن جن کے پاس روایت کرتے ہیں وہ ان سے زیادہ اس بات کوپالیتے ہیں؛ سوراوی کمزور نہ ہونے سے مراد سننے، یادرکھنے اور روایت کرنے میں کمزور نہ ہونا ہے، سمجھنے میں فقیہ ہونا ضروری نہیں۔