انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** دعاء سے قبل وضو حضرت ابوموسیٰ اشعری فرماتے ہیں کہ ابو عامرؓ نے مجھ سے کہا کہ میراسلام اورمیرے لئے دعاء مغفرت کی درخواست حضور پاک ﷺ سے کردیناء ؛چنانچہ میں حاضر ہوا تو آپ گھر میں کھجور کی چار پائی پر تشریف فرما تھے جس کے نشانات جسم پر نمایاں تھے،میں نے ان کا پیغام سلام اور دعاء کی درخواست پیش کی،تو آپ نے پانی منگایا وضو کیا اور دعاء کی کہ اے اللہ ابو عامر بندے کی مغفرت فرما اوراسے قیامت میں لوگوں میں فائق فرما۔ (مختصرا مسلم شریف:۲/۳۰۳) فائدہ: اس سے معلوم ہوا دعاء سے قبل وضو کرلینا بہتر ہے، لیکن وہ دعائیں جو وقتوں کے تابع ہیں مثلا ً پاخانہ آتے جاتے وقت،بازار آتے جاتے وقت ،صبح و شام اوردوپہر دعائیں یہ ہر حال میں پڑھی جائیں گی ان دعاؤں کے متعلق وضو ثابت نہیں،بخلاف خاص دعاؤں کے ان کے لئے وضو کرلینا اورباوضو کرنا بہتر ہے۔