انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** قبیلہ مزینہ کا ایمان لانا قبیلہ مزینہ مدینہ سے سیدھے ہاتھ کی جانب پانچ روز کی مسافت پر فرح کے مقام پر آباد تھا ،یہ قبیلہ مضر کی ایک شاخ تھی ، اس کا سردار چار سو افراد کے ساتھ مدینہ آیا اور سب کے ساتھ اسلام قبول کیا ،یہ حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہونے والا سب سے پہلااور بڑا وفد تھا، آنحضرت ﷺ نے ان سے فرمایا کہ تم اپنے گھروں کو واپس چلے جاؤ ، جہاں کہیں بھی رہوگے ہجرت کا ثواب تمہیں ملتا رہے گا اور تم جہاں بھی ہو مہاجر ہو، چنانچہ وہ لوگ اپنے ٹھکانوں کو واپس ہو گئے ، فتح مکہ کے موقع پر حضرت بلال ؓ بن حارث قبیلہ مزینہ کے علم بردار تھے۔