انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جو بکری کا بچہ خنزیر کے دودھ سے پلا ہوا ہو اس کا شرعی حکم اس بچہ کا گوشت بھی حلال ہے اور اس کی کھال بھی قابل ِ استعمال ہے ۔ وہ خنزیر کے حکم میں نہیں ، اگر اس دودھ سے مستقل پرورش کی گئی ہو اور دودھ چھوٹنے کے بعد کچھ مدت گھاس وغیرہ سے بھی پرورش کی گئی ہو تو اس میں کوئی کراہت بھی نہیں ، اگر اس کی نوبت نہ آئی ہو یعنی اس نے گھاس وغیرہ نہ کھایا ہو تو اس کے ذبح کرنے میں جلدی نہ کی جائے ورنہ مکروہ ہے "مطلب یہ کہ ایسی صورت میں چند روز گھاس وغیرہ سے پرورش کرکے ذبح کیا جائے (جامع الفتاوی :۱/۵۹۴)