انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مغلوں کا نظم ونسق مغلوں کا ملک چھ صوبوں یا حصوں میں منقسم تھا،ہر حصے پر ایک شخص حکمراں تھا اوریہ تمام حکمراں ایک بادشاہ کے ماتحت سمجھے جاتے تھے جو مقام طمغاًچ میں رہتا تھا،ان چھ صوبوں میں سے ایک صوبہ کی حکومت بوز بخرابن الانقوا کے خاندان میں چلی آتی تھی،یہاں تک کہ تومنہ خاں ابن بایسنقرخاں تک نوبت پہنچی تومنہ خاں کے گیارہ بیٹے تھے جن میں سے نو ایک بیوی کے پیٹ سے پیدا ہوئے تھے اور دو دوسری بیوی کے پیٹ سے تو ام پیدا ہوئے تھےان دونوں تو ام بیٹوں کے نام اُس نے قبل خان اور قاچولی بہادر رکھے۔