انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اس امت کی خصوصیت حضرت عبادہ بن صامت ؓ کہتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا:ہماری امت کو تین چیزیں ایسی دی گئی ہیں جو اس سے قبل صرف نبیوں کو ملی ہیں۔(جس میں سے ایک یہ ہے)اللہ تعالی جب کسی نبی کو مبعوث فرماتے ہیں تو ان سے فرماتے ہیں ،تم دعاء کرنا میں تمہاری دعاء قبول کروں گا اوراس امت سے خطاب کیا تم دعاء کرو میں قبول کروں گا۔ (الجامع لاحکام القرآن:۸/۳۲۷) کعب احبار ؓ سے بھی منقول ہے کہ پہلے حضرات انبیاء کو حکم ہوتا تھا،تم دعاء کرنا میں قبول کروں گا، یہاں اس امت کو حکم ہے کہ دعاء کرو میں قبول کروں گا۔ خالد ربعی نے کہا اس امت کے تعجب خیز(نوازشات) میں سے ہے کہ دعاء کا بھی حکم دیا اورقبولیت کا بھی وعدہ فرمایا۔ (قرطبی:۸/۳۲۷)