انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام مسافر قعدۂ اولیٰ کے بعد اٹھ جائے تو مقتدی کیا کریں؟ مسافر امام چار رکعت والی نماز کے قعدۂ اولیٰ کے بعد اگر کھڑا ہوجائے تو مقیم مقتدی امام کے لوٹنے کا انتظام کریں، اگر امام تیسری رکعت کے سجدہ سے قبل واپس آگیا تو اس کے ساتھ سجدۂ سہو کریں اور اس کے سلام کے بعد باقی نماز ادا کریں اور اگر امام نے تیسری رکعت کا سجدہ کرلیا تو مقتدی اپنے طور پر کھڑے ہوکر اپنی نماز پوری کرلیں، امام کی اقتداء بقیہ نماز میں نہ کریں، اگر اقتداء کرلی تو ان کی نماز فاسد ہوجائے گی۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۳۱۷، زکریا بکڈپو، دیوبند)