انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
انفرادی طور پرجمعہ وعیدین صحيح نہیں اللہ تعالیٰ نے عورتوں کے ساتھ یہ خصوصی سہولت رکھی ہے کہ ان پرنمازِ جمعہ اور عیدین واجب قرار نہیں دی گئی ہے؛ کیونکہ خواتین کواس کا مکلف اور پابند کرنے میں ان کے لی زحمت بھی ہے اور فتنہ کا اندیشہ بھی: حَتَّى لَاتَجِبَ الْجُمُعَةُ عَلَى الْعَبِيدِ وَالنِّسْوَانِ۔ (الفتاویٰ الہندیہ:۱/۱۴۴) تَجِبُ صَلَاةُ الْعِيدِ عَلَى كُلِّ مَنْ تَجِبُ عَلَيْهِ صَلَاةُ الْجُمُعَةِ۔ (الفتاویٰ الہندیہ:۱/۱۵۰) جہاں تک انفرادی طور پرجمعہ اور عیدین ادا کرنے کی بات ہے، توجمعہ اور عیدین جماعت کے ساتھ ہی ادا کرنا ثابت ہے، ان نمازوں کوانفرادی طور پرادا نہیں کیا جاسکتا؛ اسی لیے اگرکسی کی نمازِ جمعہ فوت ہوجائے توجمعہ کے بجائے اسے ظہر کی نماز ادا کرنی ہے اور عیدین فوت ہوجائے تواس کی قضاء نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۷۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)