انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت عدیؓ بن ابی الزغباء نام ونسب عدی نام، قبیلۂ جہنیہ سےہیں،انصار بنو نجار کے حلیف تھے، نسب نامہ یہ ہے عدی بن ابی الزغباء سنان بن سبیع بن ثعلبہ بن ربیعہ بن زہرہ بن بذیل بن سعد بن عدی بن کاہل بن نضر بن مالک بن غطفان بن قیس بن جہینہ اسلام ہجرت کے بعد مسلمان ہوئے۔ غزوات بدر، احد، خندق اورتمام غزوات میں شرکت کی ،بدر میں آنحضرتﷺ غزوہ کے ارادے سے نکلے تو مشرکین کی خبر معلوم کرنے کے لئے جن دوشخصوں کو آگے بھیجا گیا تھا ان میں عدیؓ بھی تھے ،چاہ بدر کے قریب جاکر واپس ہوئے اورآنحضرتﷺ کو قریش کے ارادہ سے اطلاع دی۔ (طبقات ابن سعد،جلد۲،صفحہ۷،قسم۱)