انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بنی اوس کے تین نقیب ۱، حضرت اسید ؓ بن حضیر جنگ بعاث میں ان کے باپ اوس کے سردار تھے، ۲، حضرت سعدؓ بن خثیمہ قبا میں اِن کے مکان پر حضورﷺ نے لوگوں سے ملاقات فرمائی،جنگ ِ بدر میں شہید ہوئے، ۳، حضرت ابو الہشیمؓ بن الیتہان علامہ ابن کثیر نے ان کے بجائے رفاعہ ؓ بن عبد منذر بن زبیر بدری کانام لکھا ہے، یہ بیعت بہت خفیہ طریقہ پر ہوئی لیکن اس کے باوجود کفار قریش کو اس کی اطلاع ہو گئی اور انہوں نے مسلمانوں کی ایذا رسانی کے منصوبے بنانے شروع کر دیئے،حضورﷺ نے انصار سے فرمایا ، تم لوگ اپنے خیموں پرواپس چلے جاؤ، حضرت عباسؓ بن عبادہ نے عرض کیا:یا رسول اللہ ! اگر آپﷺ اجازت دیں تو ہم اپنی تلواروں سے ان پر حملہ کر دیں، فرمایا : ابھی ہمیں اس کا حکم نہیں آیا،انصار کے قافلہ نے یثرب پہنچ کر اپنے اسلام کا اعلان عام کیا جس کے نتیجہ میں اسلام تیزی سے یثرب میں پھیلنے لگا۔