انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نکاح کے شرائط warning: preg_match() [function.preg-match]: Compilation failed: regular expression is too large at offset 34224 in E:\wamp\www\Anwar-e-Islam\ast-anwar\includes\path.inc on line 251. (۱) ایک ہی مجلس میں ایجاب وقبول کا ہونا۔ (۲) ایجاب وقبول میں مطابقت ہونا مثلاً لڑکی یا اس کا ولی وغیرہ دس ہزار روپیے مہرپر نکاح کا ایجاب کرے اور مرد یااس کا وکیل وغیرہ پانچ ہزار پرنکاح قبول کرے تونکاح منعقد نہیں ہوگا۔ (۳) ایجاب وقبول کرنے والے ایک دوسرے کی بات (ایجاب وقبول) کوسنیں۔ (۴) طرفین مجلس میں موجود ہوں اور بولنے پرقادر ہوں توایجاب وقبول کوزبان سے ادا کرے (فون وغیرہ کے ذریعہ نکاح کی بہترین صورت یہ ہے کہ جونکاح کرنا چاہے وہ کسی کووکیل بنادے اور وکیل مجلس عقد میں ایجاب کرے اور دوسرا فریق اس کوقبول کرے) اسی طرح خط کے ذریعہ کسی نے نکاح کا ایجاب کیا توخط ملنے پر صرف قبول ہے کہنا کافی نہ ہوگا بلکہ وہ ایجاب بھی گواہوں کے سامنے پڑھ کرسنایا جائے اس کے بعد قبول کیا جائے اور لڑکی اگرباکرہ ہوتو اس کی خاموشی اور مسکراہٹ یارونا رضامندی سمجھی جائیگی اگر ثیبہ (عقدوالی) ہے توزبان سے رضامندی کا اظہار کرنا ہوگا اور سنت یہ ہے کہ ولی نکاح سے پہلے ہی لڑکی سے اجازت لے لے۔ (۵) مجلس عقد میں ایجاب وقبول کے وقت دوگواہوں کا ہونا اور وہ گواہان عاقل، بالغ اور آزاد ہو، ایجاب وقبول کوسنیں اور سمجھیں، دونوں مرد ہوں توبہتر ہے، ایک مرد دوعورتیں بھی کافی ہونگی ۔حوالہ (بدائع الصنائع ۳۲۵/۵) بند