انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بغاوت آرمینیا: صوبہ آرمینیا کی حکومت پریوسف بن محمد مامور تھا، بقراط بن اسواط نامی بطریق نے جوبطریقوں کا سردار تھا، دارالامارت میں حاضر ہوکر یوسف بن محمد سے امن طلب کی، یوسف نے اس کومع اس کے بیٹے کے گرفتار کرکے خلیفہ متوکل کے پاس بھیج دیا، آرمینیا کے بطریقوں میں یوسف کے خلاف سخت اشتعال پیدا ہوا تھا، بقراط بن اسواط کے داماد موسیٰ بن زرارہ نے بطریقوں کوجمع کرکے اس مئلہ میں مشورہ طلب کیا، سب نے قسمیں کھائیں کہ یوسف بن محمد کوقتل کردیں گے؛ چنانچہ موسیٰ بن مرارہ کی سرکردگی میں عیسائیوں نے خروج کیا، یوسف بن محمد مقابلہ کونکلا، رمضان المبارک سنہ۲۳۷ھ میں یوسف بن محمد اور اس کے ہمراہیوں کوباغیوں نے قتل کرڈالا، یہ خبرسن کرمتوکل نے بغاکبیر کوآرمینیا کی طرف بھیجا، بغاکبیر نے موصل اور جزیرہ میں ہوتے ہوئے مقام اُرزن کے قریب جاکر قیام کیا، ارزن کوفتح کرکے موسیٰ بن زرارہ کے ہمراہیوں میں سے قریباً تیس ہزار آدمی مارے گئے اور ایک گروہ کثیر گرفتا رہوا، اس کے بعد سنہ۲۳۸ھ تک بغاکبیر نے آرمینیا کے باغی بطریقوں کوچن چن کرسزائیں دیں اور گرفتار کرکے بغداد کی جانب سب کوبھیج دیا۔