انوار اسلام |
س کتاب ک |
فجر کی نماز سے پہلے تحیۃ المسجد پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ صبح صادق کے بعد صرف فجر کی دوسنت مؤکدہ پڑھ سکتے ہیں، فجر کی نماز سے قبل اور نماز کے بعد نفل نماز مکروہ ہے؛ لہٰذا اگر فجر کی دوسنت گھر پرادا کرلی ہوں تو اب مسجد پہنچ کر مستقلاً تحیۃ المسجد نہ پڑھی جائے، فرض نماز ادا کرنا اس کے قائم مقام ہوجاتا ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۸۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)