انوار اسلام |
س کتاب ک |
قبر میں میت کے پاؤں قبلہ کی طرف کرنا کیسا ہے؟ میت کوقبر میں قبلہ جہت سے اُتارنا مسنون ہے، قبر میں دائیں بازو پرلٹاکر منہ قبلہ رُخ کرنا سنتِ مؤکدہ ہے، قبلہ جہت پاؤں کرنا ناجائز ہے، فتاویٰ عالمگیری میں ہے: میت کوقبر میں دائیں بازو پرلٹاکر قبلہ کی طرف منھ رکھا جائے؛ بعض فقہا کے نزدیک قبر میں میت کا منہ قبلہ رخ کرنا واجب ہے؛ بہرحال قبر میں پاؤں قبلہ جہت کرنا جائز نہیں، اسلامی طریقہ کے خلاف اور گناہ ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۷/۶۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)