انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** شہادتِ عثمانؓ کی پیشن گوئی امام احمد ،ترمذی،حاکم اور ابن ماجہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کیا ہے کہ نبی کریمﷺ نے حضرت عثمانؓ سے فرمایا اے عثمان بلاشبہ اللہ تعالی تم کو ایک قمیص پہنائےگا اگر منافق چاہیں کہ تم وہ کرتہ اتاردو تو تم وہ کرتا مت اتارنا، یہاں تک کہ تم مجھ سے ملاقات کرو ،اس قمیص سے مراد عام اہل علم کے نزدیک خلافت ہے جس کو بلوائی چھین کر آپ کو خلافت سے ہٹانا چاہتے تھے،لیکن آپ اس عہد پر قائم رہے جو آپ نے حضورﷺ سے کیا تھا اور تادم مرگ خلافت سے دست بردار نہ ہوئے۔ ترمذی نے حضرت عبداللہ بن عمر ؓسے روایت کیا ہے کہ نبی کریمﷺ نے ایک فتنہ کا ذکر فرماتے ہوئے حضرت عثمان کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا یہ اس فتنے میں بےگناہ مارا جائے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا مصر اور عراق کے بلوائیوں نے دارالخلافہ پر بلوہ کیا اور حضرت عثمانؓ پر جب کے وہ اپنے مکان میں محصور تھے پانی بند کردیا اور مکان میں گھس کر ایسی حالت میں ان کو شہید کیا وہ قرآن شریف کی تلاوت کررہے تھے۔