انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اذان سے پہلے درود وسلام پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ اذان سے پہلے بلند آواز کے ساتھ درود وسلام پڑھنا، کسی حدیث یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے کسی عمل سے ثابت نہیں ہے؛ لہٰذا اس کو زیادہ ثواب کا موجب سمجھ کر کرنا یا اس کی پابندی کرنا بدعت ہے؛ بلکہ اذان میں اپنی طرف سے کچھ کلمات کا اضافہ کرنا ہے جو باتفاقِ امت ناجائز ہے۔ (فتاویٰ عثمانی:۱/۳۹۷)