انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** عذابِ دوزخ کے ذمہ دار جس طرح زہر کھاکر مرنے کی ذمہ داری خود ہم پر عائد ہوتی ہے اور ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم زہر کھاکر مرکیوں گئے یا گرنے سے ہمیں چوٹ کیوں لگی اس طرح ہم یہ سوال بھی نہیں کرسکتے کہ ہمیں ان کے اعمال کے بعد دوزخ کی سزا کیوں ملی اس لیے کہ دونوں چیزیں ہمارے اعمال کے یکساں لازمی نتیجے ہیں،اللہ تعالی اپنی غایت رحمت سے اعمال کے نتیجوں سے قبل ازوقت ہمیں مطلع فرمادیاہے، اس نے ہمیں نیک وبد کی تمیز کا احساس بخشا،عقل عنایت کی،ضمیر عطا کیا، پھر نبی اوررسول بھیجے،شریعت دی،کتاب بھی مرحمت فرمائی، اس کے باوجود بھی اگر ہم باز نہ آئے اور ان اعمال کا ارتکاب کیا تو اب ہم کو ان اعمال کے نتائج سے کون بچا سکتا ہے؟۔