انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مسافر کی نماز کے مسائل واحکام وطنِ اصلی ،وطنِ اقامت اور مسافتِ سفر کے مسائل واحکام ہوائی میں جہاز میں مسافتِ قصر کی ایک خاص صورت اور اس کا حکم ! ایک ملک میں سفر کے تین راستے ہوں، اوّل خشکی کا راستہ، دوسرے دریاء اور تیسرے خشکی مگر پہاڑی راستہ ہے، خشکی کے راستہ میں تین دن گذارنے پڑتے ہیں، یہی حال پہاڑی راستہ کا ہے، مگر دریاء کے راستہ سے دو دن گذارنے پڑتےہیں، ایسی صورت میں اگر دریاء کا راستہ اختیار کرنے سے دو دن کی مسافت بنتی ہے تو اس راستہ میں قصر کرنا درست نہ ہوگا، ہوائی جہاز کو اس پر قیاس کرنا صحیح نہیں، اس لئےکہ قصر کا اصل مدار اس پر ہے کہ خشکی یا دریاء میں معتدل سیر سے تین روز کی مسافت ہو، اگر اتنی مسافت مرکب سریع کے ذریعہ جلش طے کرلی جائے تو بھی قصر واجب ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۸۲، زکریا بکڈپو، دیوبند)