انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ذرائع خبر رسانی برید یعنی سرکاری ڈاک کا انتظام ایک منظم حکومت کے لئے ناگزیر شے ہے ،امیر معاویہؓ کے زمانہ تک اسلامی حکومت میں یہ طریقہ رائج نہ تھا، سب سے پہلے ان ہی نے اس کو جاری کیا، اس کا طریقہ یہ ہوتا تھا کہ گھوڑ دوڑ کے تیز رفتار گھوڑے تھوڑی تھوڑی مسافت پر رہتے تھے خبررساں خبر لیکر ان پر سوار ہوتا اورنہایت تیزی کے ساتھ جاتا تھا اورجب یہ گھوڑا تھک جاتا تھا تو آگے کی چوکی پر جہاں تیز رفتار گھوڑے ہر وقت تیار رہتے تھے تازہ دم گھوڑے سے تبادلہ کرکے آگے بڑھتا تھا، اسی طریقہ سے بڑھتا ہوا اور گھوڑے بدلتا ہوا منزل مقصود پر پہنچ جاتا تھا، اس طریقہ سے ایک مقام کی خبردوسرے مقام پر نہایت جلد پہنچ جاتی تھی۔ (الفخری:۹۷)