انوار اسلام |
س کتاب ک |
قنوتِ نازلہ میں ہاتھ اٹھانے اور آمین کہنے کا کیا حکم ہے؟ شوافع قنوتِ نازلہ پڑھتے وقت ہاتھ اٹھاتے ہیں ، حنفیہ ہاتھ نہیں اٹھاتے، اگر کوئی حنفی کسی شافعی امام کی اقتداء کرے تو ہاتھ چھوڑ کر کھڑا رہے اور دعاؤں کے آخر میں آہستہ آہستہ آمین کہتا رہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۱۷۶،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۱۹۲، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)