انوار اسلام |
س کتاب ک |
بغیر وضو کے سجدۂ تلاوت کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اگر کوئی تلاوت کرتے وقت آیتِ سجدہ پڑھ کر سجدہ نہیں کیا بعد میں بلا وضو حالت میں یاد آیا ، پہلے تو بہتر طریقہ یہ ہے کہ جس وقت آیت ِ سجدہ پڑھے اسی وقت سجدہ کرلیں، تاہم اگر اس وقت سجدہ کرنا بھول جائیں تو جو آیتِ سجدہ نماز سے باہر پڑھی گئی ہو اس کی نسبت سے واجب ہونے والا سجدہ ذمہ میں باقی رہتا ہے اور وضو ہونا ضروری ہے، بغیر وضو کے سجدہ کرنا نہ جائز ہے اور نہ کافی ہوگا، کیونکہ سجدہ نماز کا جزءِ اعظم ہے، لہٰذا جو حکم نماز کا حکم سجدہ کا بھی ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۵۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۲۷، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۴/۶۷، زکریا بکڈپو، دیوبند)