انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قراءت میں اعراب کی غلطی ہوجائے تو کیا کریں؟ عربی زبان میں اعراب یعنی زبر، زیر، پیش کی بڑی اہمیت ہے، اور اکثر اوقات اس کی وجہ سے معنی میں غیر معمولی تبدیلی پیدا ہوجاتی ہے، اس لئے نماز میں خصوصاً اور نماز کے باہر بھی قرآن مجید پڑھنے میں خوب احتیاط کرنی چاہئے، تھوڑی سی محنت اور کوشش کے ذریعہ غلطیوں سے بچا جاسکتا ہے، تاہم چونکہ اللہ تعالیٰ نے خطا اور بھول چوک کو معاف فرمایا ہے اور خاص کر اہل عجم سے ایسی غلطیاں پیش آتی رہتی ہیں اس لئے فقاء کی رائے ہے کہ اگر زبر و زیر کی غلطی ہوجائے تو نماز فاسد نہیں ہوگی۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۲۰۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۵/۹۲، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)