انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تفسیر علوم تفسیر ہم اِس عنوان﴾ تفسیر ﴿ کے تحت علومِ تفسیر کا اجمالی تعارف پیش کریں گے اور بتلائیں گے کہ قرآن مجید آنحضرتﷺ کےزمانے سے لےکر آج تک مختلف ادوار سے گزر تا ہوا ہم تک کس طرح پہنچا؟ اور اس کی اللہ تعالی نے کس طرح حفاظت فرمائی؟ اورمسلمانوں نے اس سے کس طرح علوم ومعارف اخذ کئے؟اورآج اس کو صحیح معنی میں سمجھنے کے لئےکن علوم کی ضرورت پیش آتی ہے؟نیز اُن تمام باتوں کو پیش کیا جائےگا کہ جن کے ذریعہ قرآن کریم کوسمجھنا آسان ہو جائے اورقرآن ومضامینِ قرآن کوسمجھنے سےمتعلق مختلف موضوعات پر مضامین وکتابیں بھی پیش کی جاتی رہیں گی اور قرآن پاک کے مختلف رسم الخط اوروہ مستند تراجم وتفاسیر جو دنیا کی مشہورزبانوں میں کئے گئے ہیں،اُن کوبھی پیش کرنے کی کوشش کی جائےگی۔ نوٹ:اگر آپ کے پاس اِس سلسلہ کا مستند مواد یا کتاب pdfفائل کی شکل میں موجود ہوں تو ہم کوبھیج کرقرآن کریم کی آیت ﴿ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى﴾ (مومنوں کی صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ) بھلائی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں کا مصداق بنیں،اگر انتظامیہ مناسب خیال کرے تو ان شاءاللہ تعالی اس کو سائٹ پر ڈالا جائےگا۔