انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کپڑے بدلنے اور اپنا سرتاپا دیکھنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟ اکثر بزرگ خواتین یہ کہتی ہیں کہ اگر گھر کے کپڑے پہنے وضو کرلیا اور پھرقرآن خوانی میں جانا ہے یانماز پڑھنی ہے توہم وضو کرنے کے بعد دوسرے کپڑے بدلتے وقت اپنے سراپا کونہ دیکھیں، اپنا سراپا دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، خواتین کا یہ مسئلہ صحیح نہیں، کپڑے بدلنے سے وضو نہیں ٹوٹتا او رنہ اپنا سراپا (ستر) دکھنے سے وضو ٹوٹتا ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۹، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۱/۱۵۰، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)