انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ہشام بن عبدالملک ابوالولید ہشام بن عبدالملک سنہ۷۲ھ میں پیدا ہوا، اس کی والدہ عائشہ بنتِ ہشام بن اسماعیل مخزومی تھی، جب یزید بن عبدالملک کا انتقال ہوا توہشام حمص میں مقیم تھا، وہیں قاصد یہ خبر اور یزید کا عصا اور انگوٹھی لے کرگیا، ہشام حمص سے دمشق آیا اور لوگوں سے اپنی خلافت کی بیعت لی، ہشام بن عدالملک نے تخت نشین ہونے کے بعد ابن ہبیرہ کوعراق کی حکومت سے معزول کرکے اس کی جگہ خالد بن عبداللہ قسری کوحکومت عراق کی سند دے کرروانہ کیا اوپرذکر ہوچکا ہے کہ مسلم بن سعید خراسان کا حاکم مقرر ہوا تھا، مسلم نے فوج لے کرترکوں پرچڑھائی کی اور سنہ۱۰۵ھ کے آخرتک مصروف جنگ رہ کراکثرترک سرداروں کومغلوب کرکے ان سے خراج وجزیہ وصول کیا۔