انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز جمعہ کے لیے مسجد شرط نہیں شہر کی آبادی سے باہر تبلیغی اجتماع رکھا ہے اور اجتماع فنائے شہر میں ہو تو پنڈال میں نماز جمعہ صحیح ہے، صحت جمعہ کے لیے مسجد شرط نہیں، شہر یافنائے شہر میں جہاں کہیں مسجد کی طرح نماز پڑھنے کی عام اجازت ہو تونماز جمعہ پڑھی جاسکتی ہے؛ مگرمسجد میں پڑھنے کا ثواب نہیں ملے گا، فنائے شہر یعنی شہر کے اِردگرد کا کارآمد میدان جوشہر کے مفاد اور مصالح جیسے مردوں کی تدفین گھوڑ دوڑ اور فوجی اجتماع کے لیے ہوتا ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۰۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ احسن الفتاویٰ:۴/۱۱۴، زکریا بکڈپو، دیوبند)