انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** صبح اورمغرب کے بعد ابو حارث تمیمی کہتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ نے مجھے چپکے سے بتایا کہ جب تم مغرب کی نماز سے فارغ ہوجاؤ تو ۷ مرتبہ پڑھو، اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ اس کے بعد اگر تم اسی دن وفات پاجاؤ گے تو خدائے پاک آزادی جہنم کا خلاصی نامہ مرحمت فرمائے گا، اسی طرح جب تم صبح کی نماز سے فارغ ہوجاؤ تو ۷ مرتبہ یہ کہو اگر انتقال کرگئے تو آزادی جہنم کا پروانہ تمہارے لئے لکھ دیا جائے گا۔ ابو سعید راوی نے حضرت حارث سے نقل کیا کہ رسول پاک ﷺ نے ان کو چپکےسے بتایا تھا، اسی لئے یہ دعاء وہ خاص احباب کو بتایا کرتے تھے۔ (ابوداؤد:۶۹۳،ابن سنی:۱۲۲) مسند احمد میں یہ ہے کہ کسی سے بات کرنے سے قبل یہ دعاء پڑھو۔