انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حیات طیبہ۵۷۶ء والدہ ماجدہ کے پاس حضرت حلیمہ سعدیہؓ آپ ﷺ کو سال میں دوبار والدہ حضرت آمنہ سے ملانے کے لئے لے جاتیں، ایک روایت کے مطابق چار سال اور دوسری روایت کے مطابق پانچ سال کی عمر میں حضرت حلیمہ سعدیہ نے حضور ﷺکو والدہ محترمہ حضرت آمنہ ؓکے حوالے کر دیا، اس زمانہ میں آپ ﷺ کی والدہ ماجدہ سوکھا گوشت (قدید) بطور غذا استعمال کرتی تھیں، انھوں نے آپﷺ کی خدمت کے لئے حبشی کنیز اُم ایمن کو مامور کیا جو آپ کے والد کی لونڈی تھیں ان کا اصلی نام برکہ تھا۔