انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت مولانا سراج امروہویؒ (۱)بندے کو چاہئے کہ اپنے تمام معاملات میں حق تعالیٰ پر توکل کرے ، جو کچھ حق تعالیٰ نے دے رکھا ہے اس پر قناعت کرے ، یہ نہ سمجھے کہ فکرِ دولت سے دولتمند ہوجائیں گے ، حلال پر قناعت کرکے حرام سے اپنا منہ موڑلے ، اپنا جو حال ہو ، اپنا جو مال ہو اور جو کچھ اللہ نے دے رکھا ہے اسی میں مصلحت سمجھے اور اسی کو اپنے لئے بہتر تصور کرے ۔ (۲)دین کے معاملہ میں ہرگز قناعت سے کام نہ لے بلکہ حرص ِ آخرت اپنے دل میں بڑھاتا ہیں رہے ، فکرِ آخرت میں لگ جائے دین کی حرص اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے ۔