انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
پیر سے معذور شخص کی نماز کا طریقہ کیا ہے؟ قیام پر قدرت ہوتے ہوئے بلاعذر نفل کے علاوہ پڑھنا جائز نہیں، بلکہ کھڑے ہوکر پڑھنا ضروری ہے، ہاں!اگر کوئی عذر ہو کہ جس سے کھڑا نہ ہوسکتا ہو، یا کھڑا ہونے سے کوئی دشواری پیش آتی ہو مثلاً کوئی زخم ہے کہ بیٹھ کر نماز پڑھنے سے وہ بند رہتا ہے اور قیام سے وہ جاری رہتا ہے یا قیام سے وہ قرأت نہیں کرسکتا ، یا سجدہ نہیں کرسکتا ہے وغیرہ ، تو ایسی حالت میں اس کو چاہئے کہ وہ بیٹھ کر نماز پڑھے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۵۶۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۴۶۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)