انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت ربیعہؓ بن اکثم نام ونسب ربیعہ نام،ابوزید کنیت،نسب نامہ یہ ہے،ربیعہ بن اکثم بن سنجرہ بن عمروبن بکیر ابن عامر بن غنم بن دودان بن اسد بن خذیمہ اسدی۔ اسلام وہجرت بدر کے قبل مشرف باسلام ہوئے،اسلام کے بعد ہجرت کرکے مدینہ گئے۔ (استیعاب:۱۸۵) شہادت اورسب سے پہلے بدر عظمیٰ میں شرکت کا امتیازحاصل کیا،پھر اس کے بعد کی تمام مہموں ،احد ،خندق اورحدیبیہ وغیرہ میں آنحضرتﷺ کے ہمرکاب رہے اورغزوۂ خیبر میں حارث یہودی کے ہاتھے سے جام شہادت پیا۔ (ابن سعدجزء۳،ق۱:۶۷)