انوار اسلام |
س کتاب ک |
زیارت ِقبر اور ایصالِ ثواب سے متعلق مسائل واحکام زیارتِ قبور کا طریقہ کیا ہے؟ پنجشنبہ یاجمعہ کوبغیر کسی خاص پابندی کے جاکر قبلہ کی طرف پشت کرکے قبر کی طرف رخ کرکے سورۂ یٰسین، سورۂ اخلاص وغیرہ پڑھ کرکہہ دے، یااللہ! اس کا ثواب فلاں کوپہونچادے اور پڑھنے سے پہلے وہاں جاکر کہے: أَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ دَارَقَوْمِ مُؤْمِنِیْنَ وإِنَّا إنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ لاَحِقُونَ۔ (فتاویٰ محمودیہ:۹/۱۸۶،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۴/۲۱۲، زکریا بکڈپو، دیوبند)