انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت ابو بکر محمد حامد ترمذیؒ (۱)جب باطن میں انوار جاگزیں ہوجاتے ہیں تو اعضاء نیکی کے ساتھ گویا ہوجاتے ہیں ۔ (۲)اولیاء اللہ کی اہانت اللہ تعالیٰ کی معرفت کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ (۳)تمہارا سرمایہ تمہارا دل اور تمہارا وقت ہے ، پس تم نے دل کو طرح طرح کے گمانوں میں پھنسا رکھا ہے ،اور اپنے اوقات کو لایعنی باتوں میں مشغول کر رکھا ہے ، تو بتلاؤ اپنے سرمایہ سے کیسے نفع حاصل کروگے جب کہ تم اس کو ضائع کرچکے ہو ۔