انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ابو یعقوب اس کی وفات کے بعد اُس کا بیٹا ابو یعقوب یوسف تخت نشین ہوا اور یہ مہم جس کو عبدالمومن پورا کرنا چاہتا تھا بعض اندرونی پیچیدگیوں کے سبب نا تمام رہی ،عبدالمومن کی وفات کے بعد عیسائیوں کوموقع ملا کہ انہوں نے اندلس کے بعض مغربی اضلاع پر قبضہ کرلیا اور ان کا کوئی تدارک نہ ہوسکا، ادھر مرو ینش حاکم جیاں ومرسیہ نے خود مختاری کا اعلان کرکے عیسائیوں کو تقویت پہنچائی، ابو یعقوب نے مرقش سے دس ہزار فوج ہمراہ لے کر اندلس کا قصد کیا اور اشبیلیہ میں آکر مقیم ہوا، ابو یعقوب یوسف کے اشبیلیہ آنے کے بعد ہی مروینش حاکم مرسیہ و جیاں کا انتقال ہوگیا، اُس کے بیٹوں نے آکر اپنے باپ کا تمام علاقہ ابو یعقوب یوسف کی نذر کردیا، اوراطاعت وفرماں برداری کی گردنیں جھکادیں، ابو یعقوب یوسف نے بھی اُن کے ساتھ بڑی رعایت ومرؤت کا برتاؤ کیا اوراُن کے باپ کے علاقے پر اُن کو حاکم مقرر کردیا، اس کے بعد اُس کے بعد طلیطلہ کا محاصرہ کیا لیکن چند روز کے بعد کسی ضرورت کی وجہ سے محاصرہ اُٹھا کر مراقش چلا گیا ۵۸۰ھ میں شہر شنترین کے عیسائیوں نے پھر بغاوت کی،امیر المومنین ابو یعقوب یوسف نے اندلس آکر شنترین کا محاصرہ کیا، لیکن چند روز کے بعد کسی ضرورت کی وجہ سے محاصرہ اُٹھا کر مراقش چلا گیا، ۵۸۰ھ میں شہر شنترین کے عیسائیوں نے پھر بغاوت کی،امیر المومنین یوسف سخت بیمار و علیل ہوکر ۷ ماہِ رجب ۵۸۰ھ بروز شنبہ فوت ہوگیا، اُس کی لاش اشبیلیہ، پھر اشبیلیہ سے مراقش لے جاکر سپرد خا خاک کی گئی۔