انوار اسلام |
س کتاب ک |
ندّاف (روئی صاف کرنے والے) کی امامت کا کیا حکم ہے؟ ندافی کا پیشہ دیانت داری کے ساتھ ہو تو ناجائز نہیں ہے، اس کو حقیر وذلیل سمجھنا غلط اور خلاف شرع ہے، جس میں امامت کے اوصاف موجود ہوں گے اس کے پیشہ کے وجہ سے ہرگز درست نہیں کہ اس کی اقتداء سے گریز کریں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۲۷۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)