انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تکلم حضورﷺکی امتیازی شان یہ تھی کہ آپ" جوامع الکلم" تھے خود فرمایا کہ" اعطیت بجوامع الکلم" جوامع الکلم حضور ﷺ کے وہ مختصر ترین کلمے ہیں جو معنوی لحاظ سے بڑی وسعت رکھتے ہیں، کم سے کم لفظوں میں زیادہ سے زیادہ معانی پیش کرنے میں سرورعالم ﷺ اپنی مثال آپ تھے اوراسے خصوصی عطیات رب میں شمار کیا۔ چند مثالیں درج ذیل ہیں: ۱۔" المرءمع من" آدمی کا حشر اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت رکھتا ہو۔ ۲۔" اسلم تسلم" تم اسلام لاؤ تو سلامتی پاؤگے۔ ۳۔" انمالاعمال بالنیات" اعمال نیتوں پر منحصر ہیں۔ ۴۔" لیس للعامل من عملہ الامانواہ" کسی عمل کرنے والے کو اپنے عمل میں بجز اس کے کچھ نہیں ملتا ہے جو کچھ کہ اس نے نیت کی ہے۔ ۵۔" الولد للفراش وللعاھر الحجر" بیٹا اس کا جس کے بستر پر(گھر میں)ولادت پائے اورزانی کیلئے پتھر۔ ۶۔" الحرب خدعۃ" جنگ چالوں سے لڑی جاتی ہے۔ ۷۔" لیس الخبر کا لمعاینہ" شنیدہ کہ بود مانند دیدہ۔ ۸۔ " المجالس بالا مانۃ" مجالس کے لئے امانت (رازداری)لازم ہے۔ ۹۔" ترک الشرصدقۃ" برائی سے باز آنا بھی صدقہ(نیکی)ہے۔ ۱۰۔" سید القوم خادمھم" قوم کا سرداروہ ہے جو اس کی خدمت کرے۔ ۱۱۔" کل ذی نعمتہ محسودا" ہر نعمت پانے والے سے حسد کیا جاتا ہے۔ ۱۲۔" الکلمتہ الطیبۃ صدقۃ" حسن گفتار بھی ایک صدقہ (نیکی) ہے۔ ۱۳۔" من لایرحم لایرحم" جو(مخلوق پر خصوصا ًانسانوں پر)رحم نہیں کرتا اس پر(خدا کی بارگاہ سے)رحم نہ کیا جائےگا۔