انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عثمان لخمی کا قتل اب جب کہ امیراندلس عبدالرحمن غافقی نے فرانس پر حملہ آور ہونے کے لیے فوجی تیاری کرکے جبل البرتات کو عبور کرناچاہا تو عثمان کے پاس حکم بھیجا کہ اپنی متعلقہ فوج کو ہماری رکاب میں شامل ہونے اور اپنے علاقے میں سامان رسد کی فراہمی کے کام کے لیے مستعد رکھو عثمان نے اس حکم کی تعمیل میں عذر کیا اور اول حیلے بہانےکرتا رہا لیکن جب عبدالرحمن غافقی پہنچا تو عثمان جبل البرتات کے دروں میں اسلامی لشکر کے روکنے اور مقابل کرنے کے لیے تیار ہوگیا نتیجہ یہ ہوا کہ عبدالرحمن نے ایک سردار کوتھوڑی سی فوج دے کر آگے روانہ کیا عثمان شکست کھاکر بھاگا اور پہاڑ کے دشوار گمار مقامات میں جا چھپا اس سردار نے تعاقب جاری رکھ کر عثمان کو قتل کیا اور اس کی عیسائی بیوی کو گرفتار کرکے عبدالرحمن کے پاس لےآیا۔ اسی طرح جبل البرتات کی اس رکاوٹ کو دور کرکے اسلامی لشکر فرانس کے ہموار میدان میں داخلہوا شہر ناربون تک اسلامی حکومت کی سرحد تھی اس شہر سے آگے بڑھ کر اسلامی لشکر نے شہروں کو فتح کرنا شروع کیا فرانس کا مشہور بندرگاہ اورنامور بورڈیوبھی مسلمانوں کے قبضے میں آگیا اس زمانے میں ڈیوک آف ایکیوٹین مجبور ہوکرچارلس مارٹن کی سیادت کو تسلیم کرچکا تھا وہ اپنی تمام فوجوں کو لیے ہوئے چارلس مارٹن کی خدمت میں حاضر ہوا اور اسلامی لشکر کے اس سیلاب کی روک تھام کے لیے اس کو آمادہ کیا چالس مارٹل نے بڑی مستعدی اور ہوشیاری کے ساتھ زیادہ سے زیادہ جس قدر افواج اور سامان جنگ فراہم کرسکتا تھا فراہم کیا ،عیسائیوں کا جم غفیر اور یورپ کے نامور شجیع وبہادر لوگ اس جھنڈے کے نیچے جمع ہوگئے اور اس جنگ کو مذہبی جنگ سمجھ کر پادریوں کے عیسائیوں کو خٰب پر جوش تقریروں کے ذریعے ابھارا مسلمانوں نے دریائے گرون کو عبور کیا اور دریائے داردون کے کنارے پہنچے یہاں عیسائی لشکر نے مقابلہ کیا مگر مسلمانوں کے مقابلے میں اس کو شکست فاش حاصل ہوئی اور مسلمانوں نے شہر پائی ٹیرس پر قبضہ کیا۔