انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دعاء قبول ہوتی ہے حضرت قتادہ ؓ سے حضرت ابودرداءؓ سے روایت ہے کہ جو کثرت سے دروازہ کھٹکھٹا تا ہے اس کے لئے قریب ہے کہ دروازہ کھول دیا جائے (جو کثرت سے دعاء کرتا ہے قریب ہے کہ اس کی دعاء قبول کرلی جائے)۔ (بیہقی فی الشعب:۲/۵۲) فائدہ:اس سے معلوم ہوا کہ دعاء کرتا رہے اورکثرت سے کرتا رہے بظاہر قبولیت کے معلوم نہ ہونے پر دعاء چھوڑے نہیں، کرتا رہے،بسا اوقات دعاء قبول ہوجاتی ہے اورظہور بعد میں ہوتا ہے،یا کسی مصلحت کی وجہ سے تاخیر سے قبول ہوتی ہے،اس لئے دعاء کا معمول رکھے،بہتر یہ ہے کہ اس کتاب کے اخیر میں جو عام دعائیں مذکور ہیں یومیہ اس کا ورد رکھے،یا مناجات مقبول یا الحزب الاعظم معمولات میں رکھے کہ اس کے بے شمار دینی و دنیاوی فوائد وبرکات ہیں۔