انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اخبارِ غیبیہ کس طرح دلیل نبوت ہیں اپنی طرف سے کوئی شخص غیبی خبر وضع نہیں کرسکتا جو عملاً پوری ہوکر رہے، یہ صرف انبیاء کرام ؑ ہیں جن پر لاکھوں کروڑوں غیوب کھولے جاتے ہیں وہ پس پردہ کے واقعات کی خبردیتے ہیں اور وہ بات بالکل صحیح نکلتی ہے،مومن اسے دلیل نبوت سمجھتا ہے اورنادان اس سے انبیاء کو غیب دان سمجھنے لگتا ہے، مومن کی شان ہے کہ خبر غیب اور علم غیب میں ہمیشہ فرق کرتا ہے، انبیاء کی اخبار غیبیہ بھی تسلیم کرتا ہے اور عقیدہ توحید کو بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔