انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت خواجہ عبیداللہؒ (۱)جاننا چاہئے کہ شریعت حقیقت کی صورت ہے اور حقیقت شریعت کے معنیٰ ہیں ، صورت معنی سے اور معنی صورت سے جدا نہیں ہوتے ، صورت کے واسطے کے بغیر معنی تک پہونچنا ممکن نہیں ہے اورصرف صورت پر اکتفاء کرنا اور معنی سے جو مقصودِ صورت ہے غافل ہوجانا صریح نقصان کی بات ہے ۔ (۲)درویش طالبِ حق کو چاہئے کہ جب تنگئ معیشت اور احتیاج کا غلبہ ہو تو اہلِ دنیا میں سے کسی کے پاس نہ جائے اور جانا آنا ترک کردے ۔ (۳)تعلقِ حسنِ صوری (عشقِ مجازی) کے دفع کرنے کے لئے نماز روزہ میں مشغول ہونا اور ایسی کتابوں کا مطالعہ کرنابہت مفید ہے جس میں مشائخ کے احوال لکھے ہوئے ہوں ۔ (۴)ہمتِ عالی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ انسان کو جمیع مراتبِ دنیا سے انقطاعِ کلّی حاصل ہو اور دنیا کی باعثِ فخر چیزیں اس کی نظر میں بے حیثیت و بے قدر ہوں ، نیز حق جلّ مجدہ کی جناب میں توجہِ دائمی میسر آئے ۔