انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تعمیر جعفریہ سنہ۲۴۵ھ میں متوکل نے ایک جدید شہر موسوم بہ جعفریہ آباد تعمیر کرایا، اس کی تعمیر میں دولاکھ دینار صرف ہوئے، وسط شہر میں ایک بہت بڑا محل جس کا نام لولوہ رکھا تھا، تعمیر کرایا، اس کی بلندی تمام شاہی محل سراؤں سے زیادہ تھی، اس شہر کوکوئی جعفریہ کوئی متوکلیہ کا ماخورہ کہتا تھا؛ اسی سال جعفر بن دینار خیاط نے وفات پائی؛ اسی سال نجاح بن سلمہ کومتوکل نے اس قدر پٹوایا کہ وہ مگریا، نجاح بن سلمہ بڑے رعب کا آدمی تھا اور متوکل کے دفر فرامین کا افسر تھا، اس کی نسبت رشوت کا الزام ثابت ہوگیا تھا، اس لیے اس کوایسی سخت سزادی گئی۔