انوار اسلام |
س کتاب ک |
مصنوعی دانت لگا کر وضو یا غسل کرنے سےوضو یا غسل ہو گا یا نہیں؟ مصنوعی دانت دو طرح کے ہوتے ہیں، ایک وہ جو مستقل طور پر لگادیئے جائیں اور پھر اِن کو آسانی سے نکالا نہ جاسکے، دوسرے وہ جو بنائے ہی اس طرح جاتے ہیں کہ حسب ضرورت ان کا استعمال کیا جائے اور حسب ضرورت نکال لیا جائے؛ پہلی صورت میں غسل جنابت وغیرہ میں ان دانتوں کو نکال کرتہہ تک پانی پہنچانا ضروری نہیں اور دوسری صورت میں ضروری ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۸۴۔ جدید فقہی مسائل:۱/۸۷)