انوار اسلام |
س کتاب ک |
جنازہ لے جاتے وقت چالیس قدم گن کرمیت کوایصالِ ثواب کرنے کا حکم؟ میت کا جنازۃ اُٹھاتے وقت بعض علاقوں میں یہ مروج ہے کہ چالیس قدم تک گنے جاتے ہیں اور میت کو اس کا ثواب پہنچایا جاتا ہے؛ اس طرح قدم گننے اور ان کا ثواب پہنچانے کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں، یہ رسم واجب الترک ہے۔ (فتاویٰ عثمانی:۱/۶۱۴، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی)