انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
دو رکعت سنت کی نیت سے نماز شروع کی ، بھول کر چار پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟ زید سے ظہر سے پہلے کی چار سنت چھوٹ گئیں، جماعت ختم ہونے کے بعد اس نے دو سنت کی نیت سے نماز شروع کی، قعدہ کے بعد بھول کر کھڑا ہوگیا اور چار کی نیت کرلی، تو اس طرح یہ ظہر سے قبل کی چار سنت ادا ہوجائیں گی، بعد والی دو رکعت اب پڑھ لے، اس لئے کہ سنت و نفل میں بغیر رکعات کی تعین کئے مطلق نماز کی نیت کافی ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۵۶، زکریا بکڈپو،دیوبند)