انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جنتیوں کی زبان جنتیوں کی زبان عربی ہوگی: حدیث: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب سیددوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: يدخل أهلُ الجنةِ الجنةَ على طول آدم ستين ذراعًا بذراع الملك! على حُسْن يوسف، وعلى ميلاد عيسى ثلاث وثلاثين سنة، وعلى لسان محمد، جُرْدٌ مُرْدٌ مُكَحَّلُون۔ (احمد:۵/۲۴۳۔ ترمذی:۲۵۴۵۔ حادی الارواح:۴۷۶) ترجمہ:جنتی حضرات جنت میں حضرت آدم علیہ السلام کے طویل قد کے برابر اللہ جل شانہ کے ہاتھ کے حساب سے ساٹھ ہاتھ کے ہوں گے، حضرت یوسف علیہ السلام کے حسن پرہوں گے اور عیسیٰ علیہ السلام کی ۳۳/سال کی عمر میں ہوں گے اور حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی زبان (عربی) پرہوں گے نہ توجسم پربال ہوں گے نہ داڑھی ہوگی آنکھوں میں سرمہ لگائے گئے ہوں گے۔ نوٹ: اللہ تعالیٰ کا ہاتھ اس کی شان کے اعتبار سے ہے اس کوکسی محسوس ہاتھ سے تشبیہ نہیں دی جاسکتی اگرہاتھ سے اللہ تعالیٰ کی قدرت مرادلی جائے توکچھ بعیدنہیں جیسا کہ ابن فورک رحمۃ اللہ علیہ نے ید سے قدرت کا معنی مراد لیا ہے۔ (مشکل الحدیث ابن فورکؒ) (پھرمعنی یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اپنی قدرت سے جتنا ان کا قدمناسب سمجھیں گے ان کوعطاء فرمائیں گے) امام زہری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اہلِ جنت کی زبان عربی ہوگی۔ (صفۃ الجنۃ ابن ابی الدنیا:۲۱۴،۲۱۶۔ زوائد ابن المبارک:۲۴۵) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے بھی ایسے ہی منقول ہے۔ (صفۃ الجنۃ ابن ابی الدنیا:۲۱۳۔ مستدرک حاکم:۴/۸۷) حدیث:حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: أَحِبُّوا الْعَرَبَ لِثَلاثٍ: لأَنِّي عَرَبِيٌّ، وَالْقُرْآنُ عَرَبِيٌّ، وَكَلامُ أَهْلِ الْجَنَّةِ عَرَبِيٌّ۔ (شعب الایمان، فصل في الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم ،حدیث نمبر:۱۵۶۴، شاملہ،موقع جامع الحديث) ترجمہ:عرب والوں سے تین وجہ سے محبت رکھو؛ کیونکہ میں بھی عربی ہوں، قرآن بھی عربی میں ہے اور جنت والوں کا (باہمی) کلام بھی عربی میں ہوگا۔ فائدہ: علامہ قرطبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جنتی جب قبروں سے اُٹھیں گے توان کی زبان سریانی ہوگی اور حضرت سفیان بن عیینہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ لوگ قیامت کے دن جنت میں داخل ہونے سے پہلے سریانی زبان بولیں گے اور جب جنت میں داخل ہوچکیں گے توعربی زبان میں بات چیت کریں گے۔ (البدورالسافرہ:۲۱۸۰۔ صفۃ الجنۃ ابن کثیر:۱۹۳) یہ سریانی اور عربی بغیر سیکھنے کے خود بخود آجائے گی۔