انوار اسلام |
س کتاب ک |
نماز جنازہ کہاں پڑھی جائے؟ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک بلاعذر مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا مکروہ ہے؛ چنانچہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے جس نے مسجد میں میت پرنمازجنازہ پڑھی اس کے لئے کوئی اجر نہیں؛ ﷺنانچہ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں مسجد نبوی ﷺ سے قریب ہی نماز جنازہ کے لئے الگ جگہ بنی ہوئی تھی، اس لئے قبرستان میں یامساجد کے قریب کچھ خالی جگہ جنازہ کے لئے مخصوص کردینی چاہئے، ہاں اگرکوئی عذر ہو، جیسے بارش ہو یامسجد کے علاوہ کوئی کشادہ جگہ موجود نہ ہو جہاں جنازہ کی نماز ہوسکے، تومساجد میں بھی نماز جنازہ ادا کرنے کی گنجائش ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۸۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)